لندن(نیوزڈیسک)ہٹلر کے بارے میں انوکھا انکشاف سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران خفیہ طور پر مستقبل کے کئی ہتھیار بناڈالے تھے۔کیا کسی کو معلوم ہے کہ ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کئی خفیہ ہتھیار بنائے تھے؟ ہٹلر کے نازی انجینئروں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ایسی ایجادات کی تھیں ، جو اس وقت سے بہت آگے کی بات تھی، جس میں سونک توپیں ، ایکسرے گن اور لینڈ کروزر شامل ہیں۔ میگزین آف ورلڈ وار ٹو نے ہٹلر کے خفیہ نازی ہتھیاروں کی تصویریں بھی پیش کی ہیں۔ The Fritz X ، ہٹلر کے انتہائی خفیہ بموں میں سے ایک تھا، جو آج کے دور کے اسمارٹ بم کا بھی پردادا ہے۔گلائیڈ بم، انتہائی مضبوط سیکورٹی والے اہداف کو ہٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا جیسے کہ جنگی جہاز اور ہیوی کروزر۔نازیوں نے وہ جہاز بھی بنایا، جس سے متاثر ہوکر جدید دور کا اسٹیلتھ ائیر کرافٹ بنایا گیا ۔ منی ایچر ٹینک تقریباً ساٹھ سے سو کلو تک بارودی مواد رکھنے اور بھاری گاڑیوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے ، نازیوں کی اس ایجاد نے موجودہ دور کے ریڈیو کنٹرول ہتھیاروں کی بنیاد رکھی