ناسک (نیوزڈیسک) بھارت میں مسلمان آبادی میں اضافے سے پریشان وشوہند پریشد نے ہندو آبادی میں اضافے کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وشوہندوپریشد کے سربراہ پروین نوگڑیا نے کہا ہےکہ جلد ہی ہندوﺅں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششوں آغاز کردیا جائیگا ایسے تمام ہندو خاندان جن کی اولاد نہیں ہے ان کیلئے ایک خصوصی ہیلپ لائن شروع کی جائیگی جہاں پر ان کو بچوںکی پیدائش کے سلسلے میں ہونیوالی مشکلات کے حل پیش کئے جائینگے اور ان کا علاج کیاجائیگا، علاج کے بعد ہر خاندان کو کم از کم چار بچے پیدا کرنے پر قائل کیا جائیگا، توگڑیا نے کہا کہ ہندوﺅں کی تعداد میں 80 فیصد کمی انتہائی تشویش کی بات ہے، اسی لئے ہندوﺅں کی آبادی میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائینگی۔