بیجنگ.(نیوزڈیسک)چینی بحری جنگی جہازوں نے سمندر میں میزائل پر میزائل برسادیے،کمانڈروں کے حکم پر فوجیوں نے توپوں کے دہانے کھول دیے۔ چینی بحریہ کی جنگی مشقوں میں ایک سو سے زائد بحری جہازوں نے حصہ لیا، آبدوزیں اور درجنوں لڑاکا طیارے بھی مشق میں شریک تھے۔ مشرقی چینی سمندر میں کی جانے والی ان مشقوں سے ستمبر کی فوجی پریڈ کی تیاریاں کی جارہی ہیں .چینی بحریہ کی مشقیں شروع ہونے سے پہلے ہی امریکانے ان پرتنقید شروع کررکھی تھی جبکہ اب بھارت کوبھی چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کاخوف طاری ہوگیاہے اورمودی سرکار نے بھی ان چینی مشقوں کے پیش نظراپنی فوج کادستہ چین میں ہونے والی پریڈ میں بھیجنے سے انکارکردیاہے ۔