ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

برٹش لائبریری کا افغان طالبان سے متعلق دستاویزات محفوظ کرنے سے انکار

datetime 29  اگست‬‮  2015 |

لندن (این این آئی)برطانیہ میں برٹش لائبریری نے دہشت گردی سے متعلق قوانین کے بارے میں تشویش کی وجہ سے طالبان سے تعلق رکھنے والی بہت سی دستاویزات کو محفوظ کرنے سے انکار کر دیا ¾افغان طالبان سے متعلق دستاویزات میں سرکاری اخبار، نقشے اور ریڈیو نشریات شامل ہیں تاہم دانشوروں نے برٹش لائبریری کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویزات افغانستان میں جاری بغاوت کو سمجھنے کا قابلِ قدر ذریعہ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لائبریری نے کہا کہ اسے خوف ہے کہ اگر وہ ان دستاویزات کو محفوظ کرتی ہے تو وہ کہیں دہشت گردی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب نہ ہو جائے۔ لائبریری کے مطابق اسے قانونی طور پر صلاح دی گئی کہ وہ طالبان سے متعلق مواد کو قابلِ رسائی نہ بنائے۔ایلیکس سٹرک وین لنشوٹن جو مصنف اور محقق ہیں اور جنھوں نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد کی تھی کہا کہ لائبریری کا فیصلہ حیران کن اور مایوس کن ہے دستاویزات میں بم بنانے کی یا اس قسم کی کوئی ترکیب درج نہیں یہ دستاویزات ہیں جو تاریخ کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کریں گی خواہ افغان اپنے قریب کے ماضی کو جاننے کی کوشش کر رہے ہوں یا باہر کے لوگ اس تحریک کو سمجھنا چاہتے ہوںانھوں نے کہا کہ کوئی بھی عالم یہ محسوس کرےگا کہ موضوع سے متعلق ابتدائی دستاویزات کو پڑھنا بہت ضروری ہوتا ہے اگر آپ شدت پسند گروہوں کو سمجھنا چاہتے ہوں تاہم برطانوی قانون کے واضح نہ ہونے کے باعث دانشوروں میں اس قسم کے مواد کے بارے میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ڈبلن سٹی یونیورسٹی میں پرفیسر جیمز فٹز جیرلاڈ کے مطابق لائبریری کا فیصلہ ’قطعی طور پر بےوقوفی پر مبنی ہے۔انھوں نے حکومت کو یہ کہتے ہوئے موردِ الزام ٹھہرایا کہ دہشت گردی سے متعلق قوانین دانشوروں کو انتہا پسند گروہوں کے بارے میں مطالعہ کرنے میں نروس کر رہے ہیں ہم پہلے ہی اثرات دیکھ رہے ہیں۔ کچھ لیکچرار دہشت گردی کے بارے میں مضامین پڑھانا نہیں چاہتے کیونکہ وہ شک کی زد میں نہیں آنا چاہتے طالبان سے متعلق دستاویزات کو محفوظ کرنے کا منصوبہ 2012 میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں برٹش لائبریری کے مشاورتی بورڈ کے ارکان شامل تھے۔ دستاویزات کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور ان کا انگریزی ترجمہ بھی کیا گیا لائبریری کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اگرچہ ان دستاویزات کی تحقیقی قدر تسلیم کی گئی ہے تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس میں کچھ ایسا مواد ہے جو دہشت گردی کے قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے جو لائبریری کی تحقیق کاروں کواس مواد تک رسائی پہنچانے کی صلاحیت کو محدود کر دے گاجب برطانیہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ یہ لائبریری کا اپنا مسئلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…