جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ہیلری کلنٹن اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کے باعث تنقید کی زد میں آ گئیں

datetime 29  اگست‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن کو ان دنوں اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ہما عابدین پر ملازمت کے دوران بے ضابطگی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔بعض حلقوں کے نزدیک سابق امریکی صدر کی اہلیہ کا وزیر خارجہ کے دورمیں ہما سے تعلق ماں بیٹی جیسا رہا ہے۔ ہیلری صدارتی امیدوار بننے کے دوران ہما ان کی مشیر ہیں۔ ہما بھارتی نڑادپروفیسرزین العابدین اورپاکستانی پروفیسرصالحہ عابدین کی بیٹی ہیں۔سابق خاتون اول اورموجودہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ہما عابدین کاتعلق 2 عشروں پرمحیط ہے۔اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ محکمہ خارجہ میں ملازمت کے دوران ہماعابدین کسی بے ضابطگی میں ملوث تو نہیں رہیں۔ہیلری جب وزارت خارجہ سے سبکدوش ہورہی تھیں توہماعابدین نے سیاسی دوستوں کوای میل کی تھی کہ ہیلری کلنٹن کیلئے ڈبلن میں الوداعیہ کااہتمام کیاجائے۔عابدین اس وقت 4اداروں کیلئے ملازمت کررہی تھیں اورہراداریکاتعلق ڈبلن ڈنر سے تھا ۔ ری پبلکن سینیٹر چارلس Grassley نیسوال اٹھایاہے کہ آیاہماعابدین بین الاقوامی مفادات رکھنے والی کمپنی کوہماعابدین کی جانب سے فیوردرست تھا یا نہیں۔ عابدین واضح کرچکی ہیں کہ محکمہ خارجہ میں انکی نوکری سے کسی فرم کوفائدہ نہیں پہنچا، انہیں بے نیادالزامات کانشانہ نہ بنایاجائے۔بعض ری پبلکن اراکین کانگریس کامطالبہ ہے کہ ہماکے اسٹیٹس سے متعلق دستاویزسا منے لائی جائیں۔دعویٰ کیاجارہاہے کہ ہماعابدین کوزچگی کے دوران اضافی رقم بھی دی گئی، جسے عابدین نے مستردکردیاہے۔ری پبلکن پارٹی کے بعض افرادکے نزدیک سیاسی پس منظرر کھنے والی عابدین حکومت کی خصوصی ملازمت حاصل کرنیکی اہل نہیں تھیں۔تاہم ہماواضح کرچکی ہیں کہ انہیں ملازمت محکمہ خارجہ کے لیگل آفس کی منظوری سیملی تھی۔تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ ہماعابدین پرتنقیدکامقصد ہیلری کوانکی ذہین مشیروں میں سیایک سے محروم کرناہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…