بیجنگ /لاہور (نیوزڈیسک)چین کے نائب وزیراعظم ژانگ ہاﺅلی نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےنے پر رضا مندی کا اظہارکیا ہے۔اس امر کا اظہار انہوںنے بیجنگ کے گریٹ ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعودخالد، وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ظفر محمود ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کو تشکیل دےنے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔چین کے نائب وزیراعظم ژانگ ہاﺅلی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا اورمجوزہ کمیٹی میں چین کے مختلف مالیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک میں چینی تعاون سے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیںلیکن پاکستان کے ساتھ چین کے کثیر الجہت تعاون کی دوسری مثال موجود نہیں۔چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت چین پاکستا ن میں توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر ، صحت اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کررہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی شاہراہ کی تکمیل سے صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دنیا کے 60دوسرے ملکوں سے بھی پاکستان کا اقتصادی ، تجارتی اور معاشی رابطہ ممکن ہو سکے گا ۔ژانگ ہاﺅلی نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت پاکستان کے عوام کے لئے بہت اچھے کام کرر ہی ہے او رہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہبازشریف جیسا انتھک او رمحنتی لیڈر میسر ہے۔انہوںنے پنجاب میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی نائب وزیراعظم ژانگ ہاﺅلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی قیادت نے تاریخی اقتصادی پیکیج کے ذرےعے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستان کی قیادت او رعوام اس پر پورا اتریں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہم چین کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو دن رات محنت کر کے مکمل کریں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے پاک چین دوستی کو نئی رفعتوں سے آشنا کیا ہے ۔چینی نائب وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملاقات کا طے شدہ دورانیہ آدھا گھنٹہ تھا لیکن ےہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بیجنگ میں چین کے ایگزم بےنک کے صدر لی روگوسے ملاقات کی،جس مےںپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی سرمایہ کار کمپنیو ںکےلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق کےا گےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کےلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی ۔چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار،شفافیت اور تےزرفتاری سے تکمےل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ساہےوال مےں چےن کے تعاون سے لگنے والے کوئلے سے بجلی پےدا کرنے کے منصوبے پر تےزی سے عملدر آمد کےا جارہا ہے جبکہ دےگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور مےں منصوبوں پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں اور منصوبوں کی بروقت تکمےل کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کےے گئے ہےں۔ صدر ایگز م بےنک صدر لی روگو نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی منصوبوں کےلئے ہنگامی طورپر وسائل فراہم کےے جارہے ہےں۔ صدر اےگزم بےنک نے وزےراعلیٰ کوےقےن دلاےا کہ جلد سے جلد وسائل کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اوراس ضمن مےں ہر ممکن تعاون کےا جائے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ چین کا خصوصی ترقیاتی پیکیج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔قبل ازےںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بےجنگ مےں چین کے صوبے شین ڈونگ کے نائب گورنرژاہ زنگ نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اورشین ڈونگ کو پنجاب کے ساتھ جڑواں صوبہ قرار دینے کی پیشکش کی ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے شےن ڈونگ صوبے کے نائب گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین ڈونگ کو پنجاب کے ساتھ جڑواں صوبہ بنانا ہمارے لئے اعزاز ہے اورشین ڈونگ جیسے ترقی یافتہ صوبے سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 ...
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
اسلام مخالف بولی وڈ فلم ادے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ