ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں آلہ آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندگان، سرکاری ملازمین اور عدلیہ کے ارکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ جسٹس سدھیر اگروال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر سرکاری ملازمین نے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل نہ کرایا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ان کا انکریمنٹ روک لیا جائے گا اور جتنی فیس وہ نجی سکول کو دے رہے ہوں گے، اتنے ہی پیسے انہیں قومی خزانے میں جمع کرانا ہونگے۔ واضح رہے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر نہیں ہورہی جس پر عدالت کا کہنا ہے کہ اگر سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے تو ایسے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے۔