ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

کوچی ایئر پورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا

datetime 19  اگست‬‮  2015 |

کوچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی (کوچین) شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈی نے 12 میگاواٹ کی صلاحیت والے سولر پاور پروجیکٹ کا منگل کو افتتاح کیا۔اس پروجیکٹ کے لیے کارگو کمپلکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔کوچّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہوائی اڈے کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘سی آئی ایل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔کوچی (کوچین) کا یہ ایئرپورٹ شمسی توانائی سے کام کرنے والا دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ چینڈی کا کہنا ہے کہ ’ہوائی اڈے میں سولر پاور پروجیکٹ سے آئندہ 25 سالوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی آئے گی جو تقریباً 30 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہے۔‘سی آئی اے ایل نے شمسی توانائی کے استعمال کا آغاز سنہ 2013 میں کیا تھا۔ سب سے پہلے 100 کلوواٹ کی صلاحیت والا سولر پاور پلانٹ لگایا گیا تھا۔اور اس کے لیے آمد کے ٹرمینل کی عمارت کی چھت پر سولر پینلز لگائے گئے تھے اور اسے کولکتہ کی ایک کمپنی نے نصب کیا تھا۔رفتہ رفتہ اس کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا رہا یہاں تک کہ یہ ہوائی اڈہ پوری طرح سے شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ایئر پورٹ بن گیا ہے۔سی آئی اے ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر وی جے کورین نے اس پروجیکٹ کے وقت پر پورا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ بوش کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ بھارت میں 100 گیگا واٹ شمسی توانی پیدا کرنے کے حوصلہ مندانہ ہدف کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…