بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ایرانی سپریم لیڈرنے امریکہ کی پریشانی میں اضافہ کردیا

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایرانی سپریم لیڈرنے امریکہ کی پریشانی میں اضافہ کردیا-ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایٹمی معاہدے کے باوجود امریکا کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ سرکاری ٹیلی وڑن پر قوم سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں سے صرف ایٹمی معاملات پر مذاکرات ہوئے ہیں، دیگر معاملات پر اختلافات باقی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکا کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی ایران سے ہم آہنگ نہیںاور ایران مشرق وسطیٰ میں اپنے حلیفوں حزب اللہ، فلسطینی مزاحمت کاروں اور شامی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی معاملے تک پہنچنے کےلئے صدر حسن روحانی اور مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کا ہمسایہ ممالک نے خیر مقدم کیا ہے اور اس ڈیل کے نتیجے میں ایران کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…