پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نائیجیریا میں عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک

datetime 17  جولائی  2015 |

کانو(نیوزڈیسک) نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کررہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا ایک اور مسجد کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم نائیجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام تخریب کار کارروائیاں کر رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…