منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

نائجیریا میں بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک

datetime 7  جولائی  2015 |

ابوجا(نیوزڈیسک)شمالی نائیجریا کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا کے علاقے زاریا میں سرکاری ملازمین اور پرائمری اسکول ٹیچرز اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 32 افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔علاقے کے گورنر ناصر الروفی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے جب کہ علاقہ زیادہ مسلم آبادی پرمشتمل ہے۔ گورنر کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تاہم یہ بوکو حرام کی کارروائی لگتی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیںواضح رہے کہ 2 روز قبل خاتون خود کش بمبار کے حملے میں 13 جب کہ گزشتہ روز مسجد اور ریسٹورنٹ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…