قاہرہ (نیوزڈیسک) غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ داعشی جنگجوﺅں کی جانب سے ماہ صیام کے مختلف مقابلوں میں بھی خواتین کو انعامات کے طورپر بانٹا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصرکے افتاءکونسل کے زیرانتظام تکفیری فتاویٰ کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے نے خواتین کے ساتھ داعشیوں کے ہاتھوں ہونے والے اس غیرانسانی سلوک سے پردہ اٹھایا ۔فتاویٰ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ داعش نے خواتین کی عزت و ناموس کے تحفظ کے بجائے انہیں دنیا کا مال واسباب بنا رکھا ہے، جہاں انہیں نہ صرف کھلے عام بھاﺅ تاﺅ کیا جاتا ہے بلکہ انہیں انعامی مقابلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پتا چلا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوﺅں نے ماہ رمضان کی مناسبت سے تحفیظ القرآن کے مقابلوں کا اہتمام کیا۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کے لیے خواتین لونڈیوں کے انعامات رکھے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ داعش نہ صرف غیر مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خرید وفروخت کررہی ہے بلکہ تنظیم کے نظریات کی نفی کرنے اور فرار کی کوشش کے دوران پکڑی جانے والی خواتین کو بھی لونڈیوں کے طورپر بیچا جاتا ہے اور ان کے بدلے میں حاصل ہونے والی رقم کو تنظیم کے سرکاری امور میں صرف کیا جاتا ہے۔مصر کے افتاءکونسل نے دولت اسلامی کے اس غیرشرعی طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی خریدو فروخت چاہے وہ جس مقصد کے لیے اور جس شکل میں بھی غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔ خواتین کوفروخت کرنا اور انہیں انعامی مقابلوں میں تقسیم کرنا صنف نازک کی عزت و ناموس کی کھلی توہین ہے جس کا اسلام میں قطعا کوئی جواز نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































