پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

لاپتا برطانوی لڑکیاں شامی شہر الرقہ میں مسلح گشت کرتی ہوئیں دیکھی گئیں

datetime 7  جولائی  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی اخبار”ٹیلی گراف” نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں دولت اسلامی داعش کے زیرانتظام شام کے الرقہ شہرمیں مسلح گشت میں مصروف دکھائی گئی تین لڑکیوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ان کا تعلق مشرقی لندن سے ہے اور وہ کچھ عرصہ قبل برطانیہ سے ترکی کے سفر کے بعد غائب ہو گئی تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق اخبار نے دعویٰ کیا کہ الرقہ میں مسلح مٹر گشت میں نظرآنے والی لڑکیاں وہی ہیں جو فروری میں لندن سے استنبول کی ایک پرواز کے ذریعے ترکی روانہ ہوئی تھیں اس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چلا تھا۔ ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا تھا کہ وہ ترکی پہنچنے کے بعد داعش میں شمولیت کےلئے شام میں داخل ہوگئی تھیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پندرہ اور سولہ سالہ لڑکیاں شمیمہ بیگم، امیرہ عباسی اور قاضیہ سلطانہ داعش میں شامل ہوچکی ہیں۔الرقہ میں کلاشنکوفیں اٹھائے چلتے ہوئے دیکھی جانے والی لڑکیوں میں سے دو کی شناخت ہو رہی ہے تاہم تیسری غیر واضح ہے۔ فوٹیج میں نظر آنے والی امیرہ عباسی نے وہی جوتے پہن رکھے ہیں جو اس نے ترکی کے بس اڈے پر اس وقت پہن رکھے تھے جب وہ شام کےلئے روانہ ہو رہی تھی۔ بعد میں ترک پولیس نے بس ٹرمینل سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے ان کی شام روانگی کی نشاندہی کی تھی۔ذرائع کے مطابق برطانوی لڑکیوں کی فوٹیج کسی گھر سے چھوٹے کیمرے کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ فوٹیج میں دکھائی دی جانے والی ام لیث نامی ایک خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ ان کی نگرانی پر مامور ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…