کابل(نیوزڈیسک)امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوگئی،امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ اور بااثر سینیٹرجان مکین افغانستان میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال طالبان سے لڑائی میں افغان فوجیوں کی اموات میں اضافہ ہوااور کئی افغان شہروں کے طالبان کے قبضے میں جانے کا خطرہ ہے ¾امریکی صدر اوباما2016 کے اختتام تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاکے فیصلے پر نظرثانی کریں کیونکہ یہ سنگین غلطی ہوگی۔ اپنے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان مکین نے خبردار کیاکہ اگرطے شدہ منصوبے کے تحت اگلے سال کے آخرتک افغانستان سے امریکی فوج کونکال لیاگیا تونہ صرف امریکااب تک افغان جنگ میں ہونے والی کامیابی سے ہاتھ دھوبیٹھے گابلکہ اس سے ناقابل قبول خطرات بھی پیدا ہوں گے۔افغانستان سے امریکی انخلاایک سانحہ ہوگا اور اس سے طالبان کوکامیابی کیلئے نئی شروعات مل جائے گی۔ جان مکین نے کہاکہ صدراوباما کی جانب سے صرف ایک ہزار فوجیوں کوکابل میں امریکی سفارت خانے میں چھوڑناایک ایسامنصوبہ ہے جوموجودہ زمینی حقائق سے غافل رہتے ہوئے بنایاگیا افغانستان میں دولت اسلامیہ کی موجودگی اور موسم گرمامیں لڑائی کے مخصوص سیزن کے تناظرمیں خطے میںخطرات کاماحول مستقل طور پر موجودہے۔ ضروری ہے کہ امریکی انتظامیہ ایسامنصوبہ بنائے جوزمینی حقائق سے مطابقت رکھتاہو۔انہوںنے کہاکہ دولت اسلامیہ نے نوجوانوںکواپنی جانب متوجہ کیاہے اور افغانستان میں دولت اسلامیہ سے متاثر ہونے والے غیرملکی جنگجوﺅں کی آمدکا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔ دولت اسلامیہ اورطالبان کی لڑائی فوری طورپر توہمارے لیے فائدہ مندہے تاہم طویل المدتی نظرئیے سے ان دونوں کی موجودگی افغانستان کےلئے مفیدنہیں امریکی سینیٹرنے افغان صدراشرف غنی سے بھی ملاقات کی اورانھیں یقین دلایاکہ امریکا افغانستان کی مددجاری رکھے گااور اسے دوبارہ عالمی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دےگا افغان صدراشرف غنی نے بھرپورحمایت پر امریکی سینیٹرکا شکریہ اداکیا۔ جان مکین نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور2001 سے اب تک یہاں مارے جانیوالے 2,200امریکی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































