منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

بھارتی فوج بحر ہند کو اپنی ملکیت نہ سمجھے،چین

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کی فوج نے بھارت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بحر ہند کو اپنی ملکیت نہ سمجھے، اس کے ایسا سمجھنے سے لڑائی چھڑ سکتی ہے، اسی سلسلے میں ایک امریکی دانشور کا خدشہ درست ہے، ایک سینئر فوجی افسر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڑاو¿ڑی نے بھارتی صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے حال ہی میں چینی آبدوز کے بحرہند سے گزر کر سری لنکا اور پاکستان پہنچنے کے بارے میں بھارت کے خدشات کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارت اور چین کو فوجی اور حکومت سطحوں پر باہمی اعتماد بڑھانے کے لئے تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے۔
مزیدپڑھیے:زیادہ شادیاں مردوں کادل کمزورکرسکتی ہیں،تحقیق
انہوں نے کہا کہ بحر ہند چین اور دیگر ملکوں کے لئے بین الاقوامی تجارت کی غرض سے بہت اہم راستہ ہے، اس لیے چین کے بحری جہازوں اور آبدوزوں کو اس سمندر میں سے گزرنے کا حق حاصل ہے، ادھر چینی وزارت دفاع نے ایٹمی آبدوز کی کراچی آمد پر بھارت کے خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کسی دوسرے ملک کی بنیاد پر نہیں،ہمارے کسی بھی ملک کے ساتھ باہمی تعلقات کسی دوسرے کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں،پاکستان اور بھارت باہمی مسائل بات چیت سے حل کریں،چین دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں پیش رفت پر پاکستان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…