پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سعودی شہزادے کا 32 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 1  جولائی  2015 |

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے امیر ترین شخص اور شاہی خاندان کے رکن شہزادہ الولید بن طلال نے اپنے تمام 32 ارب ڈالرز کے اثاثے آنے والے برسوں کے دوران فلاحی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔شہزادہ الولید نے اپنے 32 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنی20 ویں امیر ترین فرد قرار دیئے جاتے ہیں۔ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران شہزادہ الولید نے بتایا کہ ان کے تحفے سے مسلم اور غیر مسلم ممالک مستفید ہوں گے اور اس رقم کو بین الثقافتی ہم آہنگی، امراض کے خاتمے، پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی، یتیم خانوں اور اسکولوں کی تعمیر، ڈیزاسٹر ریلیف اور خواتین کی ترقی کے لیے خرچ کیا جائے گا۔سعودی شہزادے نے توقع ظاہر کی کہ ‘ ان کے تحفے سے تحمل، قبولیت، مساوات اور سب کے لیے مواقعوں پر مشتمل بہتر دنیا کی تعمیر ہوگی’۔شہزادہ الولید کی دولت میں رواں برس 3.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ساڑھے تین ارب ڈالرز اپنے مخیر ادارے کو عطیہ کرچکے ہیں جو کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن اور دی کارٹر سینٹر کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔
سعودی شہزادے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بل گیٹس سے بات چیت کی جو کہ دولت کو فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کے حامی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اعلان سے ان کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مستقبل کے منصوبے یا سرمایہ کاری پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…