منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے،رپورٹ

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)تمام دنیامیں اہم فیصلے اورنیوورلڈارڈرلانے کاارادہ رکھنے والے امریکہ کی بحریہ اس دورجدید میں بھی مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے حالانکہ ایکس پی کے بعد بھی ونڈوز کے چار نئے ورڑن سامنے آچکے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس متروک شدہ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کو سالانہ 9 ملین امریکی ڈالرادائیگی کررہاہے۔مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال ونڈوز ایکس پی کی اپڈیٹ اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنا بند کردی تھی جس کے سبب وہ تمام ادارے جو کہ ایکس پی کو ترک کرنا نہیں چاہتے وہ خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔ ایسے تمام صارفین کے لئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لئے قیمتاً اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔تاہم امریکی نیوی نے بھی سالانہ 9 ملین امریکی ڈالر کے عوض مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی کی اپڈیٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی نیوی کے ترجمان نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو اس کی وجہ بتائی کہ نیوی کے زیر استعمال زیادہ ترڈیوائسزاورکمپیوٹر ونڈوز ایکس پی تک سپورٹ کرتے ہیں۔امریکی نیوی اور مائیکروسافٹ کے درمیان موجود معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ امریکی نیوی کو 8 جون 2017 تک ایکس پی کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا پابند ہے۔ترجمان ڈیوس نے مزید کہا کہ سطح زمین پرموجود تمام تر کمپیوٹرز اپ گریڈ کئے جاچکے ہیں لیکن سمندر میں موجود جہازوں اور سب میرینز میں نصب 100،000 تا حال ونڈوز ایکس پی پر انحصار کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مائیکروسافٹ سے یہ سہولت لینا پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…