دمشق (نیوزڈیسک)داعش نے ترکی میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی،شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام داعش نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل دفاعی اہمیت کے حامل تل ابیض شہر پر حملہ کر کے اس کے مشرقی حصے پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے کرد جنگجوﺅں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزویٹری کے مطابق داعش کے شدت پسندوں نے تل ابیض پر دوبارہ یلغار کی اور کرد جنگجوﺅں کو پسپائی پر مجبور کردیا ۔آبزویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ داعش کے جنگجوﺅں نے منگل کو تل ابیض پر دوبارہ حملہ کیا اور شہر کے مشرقی حصے میں گھمسان کی لڑائی کے بعد وہاں سے کرد جنگجوں کو نکال باہر کیا داعشی جنگجوﺅں نے شہر کی مشرقی کالونی الفوقانی سمیت کئی اہم قصبوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں