انقرہ (نیوزڈیسک)یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی ،ترکی کے چین کیخلاف اقدام پر دنیا حیران،ترکی کے حکام نے یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے بعد چینی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے خاتمے کے لئے ترک حکام نے سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ انقرہ میں چینی سفیر کو وزارت داخلہ طلب کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق یغور ترکوں پر مذکورہ پابندی پر ترکی کو سخت تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے گروپ اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہےں