منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے اپنی فوجیں عراق میں داخل کرنے کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ تہران نے داعش کو مطلع کردیا ہے کہ اگر عراق میں مقدس مقامات کو خطرہ ہوا تو ایران اپنی فوجیں عراق میں داخل کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صفوی نے کہاکہ ایران نے عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر وہ اہل تشیع کے مقدس مقامات کی طرف بڑھی تو ایران کو ان مقامات کے دفاع کےلئے آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔پاسداران انقلاب کے سربراہ کے ثقافتی مشیر محمد حسین صفار ھرندی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام، عراق، لبنان اور یمن اسلامی جمہوریہ ایران کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ ممالک ہمارے ان دشمنوں سے نبرد آزما ہیں جو ہم سے ہزاروں کلومیٹر دور ہیں تاہم ہمارے مفادات کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔پچھلے ماہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے کہا تھا کہ یمن، شام اور عراق میں ہماری مداخلت ہلال الشیعی کو خطے میں وسعت دینے کی کوششوں کاحصہ ہے۔ ایران کے ایک دوسرے عسکری عہدیدار جنرل رحیم نوعی اقدم نے چند ہفتے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ باسیج فورس شام اور عراق میں ایران کی قومی سلامتی کے لیے رضاکارانہ جنگ لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف عراق اور شام ہی میں داعش کےخلاف نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ عرب اکثریتی علاقے الاھواز اور تہران میں بھی ایسے عناصر کے کی سرکوبی کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…