لندن(نیوزڈیسک) پانچ برطانوی منشیات کی سمگلنگ کی پاداش میں پاکستان میں سزائے موت کے منتظرہیں ،مزید بیس برطانوی شہریوں کوبھی پاکستان میں سزائے موت ہوسکتی ہے ۔یہ انکشاف وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پارلیمنٹ میں کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پھانسی کے منتظرافراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے لیکن انہوں نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کے نام اوران کے جرائم کی کی تفصیل بیان نہیں کی ۔تاہم ان کی گفتگو سے ظاہرہوتاہے کہ سزایافتہ قیدی پاکستان اوربرطانیہ دونوں ملکوں کے پاسپورٹ رکھتے ہیں ۔ایک برطانوی اخبارکے مطابق دفترخارجہ کے ایک ترجمان نے بتایاہے کہ سزائے موت پانے والے دوافراد کابرطانوی حکومت کوعلم ہے ،نیز بیس برطانوی افرادکوبھی سزائے موت ہوسکتی ہے تاہم ان کے مقدمات کاابھی فیصلہ نہیں ہواہے اوران کے پاس اپیل کاحق بھی ہے