جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی وزیردفاع کی برلن میں تقریرسے ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوزڈیسک)امریکہ روس تعلقات میں کشیدگی کبھی دوبارہ ایسی بھی ہوگی؟دنیا کا امن داﺅ پر لگ گیا،امریکی وزیردفاع کی برلن میں تقریرسے ہنگامہ برپا ہوگیا-امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اپنے دورہ جرمنی پر پیر کے روز برلن پہنچے۔ انہوں نے برلن میں اٹلانٹک بروکے نامی جرمن تھنک ٹینک کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ تھنک ٹینک امریکا اور جرمنی کے تعلقات پر خاص طور پر فوکس کرتا ہے۔اٹلانٹک بروکے تھنک ٹینک کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دیگر ارکان کا روسی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ کارٹر کے مطابق اِسی اتحاد سے ہی خطے کو لاحق سلامتی کے دوسرے خطرات سے بخوبی نمٹا جا سکے گا۔ اِس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے اِس بات کی نفی کی کہ یوکرائنی بحران کے تنازعے کی وجہ سے ایک نئی سرد جنگ کا آغاز ممکن ہے۔جرمن دارالحکومت میں قائم اہم تھنک ٹینک کا بنیادی فوکس جرمنی اور امریکا کے تعلقات رہتے ہیں۔ اِس کے خصوصی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کوئی بھی رکن ملک روس کو دشمن نہیں بنانا چاہتا لیکن موجودہ حالات میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اِس صورت حال میں اتحادی ممالک کا دفاع بین الاقوامی تناظر میں ضروری ہے۔ کارٹر کے مطابق ماسکو حکومت کی سابقہ سوویت یونین جیسی فضا قائم کرنے کی کوشش کے خلاف متحد ہونا ایک مثبت قدم ہو گا۔ اٹلانٹک بروکے ایک سابقہ اجلاس میں انگیلا میرکل اور سابق چانسلر ہیلموٹ کوہلاٹلانٹک بروکے کے اجلاس کے موضوع کے تناظر میں امریکی وزیر دفاع نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ رواں اجلاس کا موضوع ہے کہ امریکا اور نیٹو کیوں کر اور کیسے کریمیا کے روسی حدود میں انضمام کے بعد کی صورت حال کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں مشرقی یوکرائن کے روس نواز باغیوں کو ماسکو حکومت کی حمایت و امداد کا معاملہ بھی سر اٹھائے ہوئے ہے۔ اِس اجلاس میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سلسلے کی بازگشت بھی سنائی دی۔امریکی وزیردفاع نے اپنے تقریر میں روس کی جانب سے اپنی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے عمل کو مغربی دفاعی اتحاد کو متاثر کرنے کے علاوہ سارے علاقے سے اقتصادی و سلامتی کی مناسب صورت حال کا صفایا کرنے سے تعبیر کیا۔ کارٹر نے یوکرائنی بحران میں مجموعی جرمن کردار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ نیٹو کے ساتھ گزشتہ برس برطانوی علاقے ویلز میں منعقدہ اجلاس میں کیے گئے وعدے کے تحت اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے۔ امریکی وزیردفاع جرمنی میں قیام کے بعد ایسٹونیا جائیں گے اور بعد میں برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ کارٹر پہلی مرتبہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…