پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

افغان پارلیمنٹ پر حملہ،چھ حملہ آور ہلاک

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت کابل میں افغان پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چھ طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسنے سے قبل حملہ آوروں نے پارلیمان کے باہر ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔پولیس نے حملہ آوروں سے لڑنے کے دوران پارلیمان کے احاطے کو خالی کروا لیا۔اس حملے میں کم از کم 18 افراد کے زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون رکن پارلیمان زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انھوں نے نئے وزیر دفاع کی تقریبِ حلف برداری کے موقعے پر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں پارلیمنٹ سے دھواں اٹھتے اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔حملے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ارکان پارلیمان موجود تھے۔حملے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ارکان پارلیمان موجود تھےعینی شاہدین کے مطابق عمارت سے ارکان پارلیمان اور دیگر افراد کو باہر نکلتے دیکھا گیا جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل کے علاقے داہمزنگ میں ایک اور دھماکے کی اطلاع بھی ہے۔ افغان وزیر دفاع کے امیدوار معصوم ستانکزئی نے پیر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پارلیمنٹ جانا تھا۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…