پنجی(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر دفاع پاکستان دشمنی میں بیانات دینے کے بعد گھبراگئے اورمیڈیاسے دوررہنے کافیصلہ کرلیا۔بھارتی وزیرمنوہرپاریکران دنوں سخت پریشان ہیں کہ میڈیامیں انہوں نے جودشمنی پرپاکستان کے خلاف باتیں کیں اب ان کے پاس ایساکوئی جوازنہیں رہاکہ وہ اپنے بیانات کاجواب دے سکیں .گذشتہ دنوں اپنے متنازع بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے ہندوستانی وزیر دفاع منہور پاریکر نے آئندہ 6 ماہ تک میڈیا سے بات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ نے ہندوستانی وزیر دفاع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’میں زیادہ بات نہیں کروں گا، کیونکہ میرے بولنے پر لوگ چیزیں تلاش کرنے لگتے ہیں‘۔انھوں نے یہ بات کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ اور رافیل جیٹ طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہی۔پاریکر نے دو ٹوک الفاظ میں کسی بھی قسم کے بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’آئندہ 6 ماہ تک میڈیا سے بات نہیں کرے گے‘۔اس موقع پر وزیر دفاع نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے ان کی تقریر کو اصل مفہوم سے ہٹ کر پیش کیا ہے۔ہندوستانی وزیر دفاع پاریکر جو کہ ریاست گوا کے سابق وزیراعلیٰ بھی تھے گذشتہ کئی روز سے یہاں کیمپنگ میں مصروف ہیںیاد رہے کہ منہور پریکر نے گذشتہ دنوں اپنے متنازع بیان میں کہا تھا کہ ’دہشت گردی کا اختتام دہشت گردی‘ سے ہی ہوسکتا ہے۔ہندوستانی وزیر دفاع کے اس متنازع بیان پر ملک میں اور ملک سے باہر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔