منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین سعودی عرب سے پہلے دنیاکی بلندترین عمار ت تعمیر کرے گا

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد ایک چینی کمپنی نے اس سے کہیں پہلے دنیا کی بلند ترین عمارت چین میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ صرف 19 دنوں میں 57 منزلہ عمارت مکمل کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی نے اعلان کر دیا ہے کہ اس عمارت کو سالوں میں نہیں بلکہ صرف چند ماہ کے دوران تعمیر کر لیا جائے گا۔چینی کنٹریکٹر یانگ یوئی کا کہنا ہے کہ وہ سکائی سٹی کے نام سے 220 منزلہ عمارت بنائیں گے جس کی بنیاد چار ماہ میں جبکہ باقی مکمل عمارت محض تین ماہ میں تعمیر کی جائے گی۔ کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ تعمیر کا ایک انقلابی طریقہ استعمال کریں گے جس میں پہلے سے تیار کئے گئے سٹیل کے بلاک استعمال کئے جائیں گے جنہیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر عمارت تعمیر کی جائے گی۔ چینی کمپنی کے مطابق دنیا کی کوئی دوسری کمپنی رفتار میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔پری فیبریکیٹڈ بلاک تین اقسام کے ہوں گے جن میں ستون، کراس بیم اور فرش بنانے کے لئے استعمال ہونے والے بلاک شامل ہوں گے۔ ان بلاکس کے اندر نکاسی اور بجلی کی وائرنگ کا نظام بھی پہلے سے ہی نصب ہو گا۔ کمپنی نے منی سکائی سٹی کے نام سے تعمیر کی گئی اپنی عمارت کی تعمیر کے تمام مراحل کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…