پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

سعیدہ وارثی اور یاسمین قریشی کا برطانوی حکومت کو منہ توڑ جواب

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی سابق رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت انتہا پسندی سے متعلق مسلمانوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھی ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ برطانیہ کی سابق وزیر سعیدہ وارثی نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتہاپسندی سے متعلق برطانوی مسلمانوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام ہے، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے ڈیوڈ کیمرون حکومت پر یہ تنقید بھی کی کہ وہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مسلم کمیونٹیز کو نہ صرف اعتماد میں لینے میں بھی ناکام رہی ہے، بلکہ اس نے انتہاپسندی کو فروغ دینے والے رجحانات کو بھی نظر کیا، تاہم انہوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ڈیوڈ کیمرون کی پالیسی اور برطانوی مسلم برادری کے کردار سے اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد یاسمین قریشی بھی ڈیوڈ کیمرون حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ڈیوڈ کیمرون کے بیان کی مذمت کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی دہشتگردی کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کبھی سیاہ فام افراد سے ان کے نسل پرستانہ رویے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا؟۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…