جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے 250ڈاکٹر ز و عملہ گرفتار

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں میڈی کیئر دھوکا دہی کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کے دوران گذشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر سے 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں شامل ڈاکٹر، نرسیں اور فارماسسٹ 15 کروڑ ڈالر کے غبن میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ملک میں بڑھتے ہوئے میڈیکڈاورمیڈی کیئر میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے قائم تمام متعلقہ ایجنسیوں پر مشتمل ’میڈیکڈ فراڈ اسٹرائک فورس‘ کی اس کارروائی کا آغاز منگل کو ملک کے 17 شہروں میں بیک وقت کیا گیا تھا۔میڈی کیئر فراڈ فورس میں ایف بی آئی محکمہ صحت، ہیومن ریسورسز، محکمہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے کے اراکین شامل ہیں جن کا مقصد میڈی کیئر کے حوالے سے بڑھتے ہوئے فراڈ کی روک تھام کرنا ہے۔محکمہ انصاف میں حکام نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر فراڈ کے خاتمے کے لئے کی گئی ملکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کارروائی تھی، جس میں نہ صرف 150 کے قریب ملزمان گرفتار کئے گئے، بلکہ 75 کروڑ ڈالر کی ملکی خزانے میں واپسی کی راہ بھی ہموار ہوئی۔اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ کے مطابق ملزمان نے ایسے آلات کی قیمت بھی وصول کی جو انھوں نے مریضوں کو فراہم نہیں کیے اور نا ہی اس کی ضرورت تھی ان پر فرد جرم مختلف نوعیت کے الزامات کی بنیاد پر عائد کیا گیا ہے عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان غیر ضروری طبی دیکھ بھال جو اکثر فراہم بھی نہیں کی جاتی تھی کے نام پر حکومت کو بلنگ کرنے میں ملوث ہیں اکثر میڈکل فوائد کی فراہمی کے بجائے نقدی ادائیگی کرکے اس کی بلنگ حکومت کو کی جاتی رہی ہے 44 ملزمان کو تو صرف میڈی کیئر سے متعلقہ پریسکرپیشن ڈرگ بنفیٹ پروگرام میں فراڈ کے الزام میں پکڑا گیا جو میڈی کیئر کا تیزی سے ابھرتا ہوا پروگرام ہے تاہم یہ جرائم پیشہ عناصر کا خصوصی ہدف بھی ہے۔ایف بی آئی ڈائریکٹر، جان بی کرونی کے مطابق، اس شعبے میں بہت زیادہ پیسہ ہے اس لئے بہت زیادہ جرائم پیشہ بھی اس شعبے میں ہیں۔اسٹرائک فورس کے قیام کے بعد 2007ءسے اب تک ملک کے نو شہروں میں مجموعی طور پر 2300 لوگوں کے خلاف مقدمات قائم کئے ہیں جنھوں نے غلط بلنگ کرکے کوئی سات ارب ڈالر سے زائد وصول کئے تھے۔درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے جان بی کروبی نے بتایا کہ میامی میں 73 افراد کو گرفتار کیا گیا جو 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں ملوث تھے۔ ہوسٹن میں 22 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کیا گیا جو تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ نیو اورلین میں 11 افراد فراڈ میں ملوث پائے گئے، جنھوں نے کوئی تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بلنگ کی تھی، اور کوئی دو کروڑ 20 لاکھ ڈالر وصول بھی کرلئے تھے۔محکمہ صحت کی وزیر، سلویہ میتھوس نے کہا کہ ان کی ٹیم اس مقام پر رکے گی نہیں بلکہ جہاں بھی ایسا فراڈ دیکھا گیا، اس کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کی جائے گی گرفتار کئے گئے ڈاکٹروں میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں ملوث بتائے گئے ڈاکٹرز کی انفرادی نوعیت کی کارروائی ہے۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں تنظیم ایسے ڈاکٹروں کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دیتی ہے ا ±نھوں نے بتایا کہ گذشتہ برس ہی یہ بات طے کی گئی کہ جن ڈاکٹروں پر الزام عائد ہوں، انھیں تنظیم کے کسی عہدے کے لئے انتخابات لڑنے تک کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…