جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ممبئی، زہریلی شراب نے 27افرادکی جان لے لی

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب نوشی سے متاثر مزید 33 افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق لکشمی نگر جھونپڑ پٹی سے ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا تھا جب یہ افراد بارش کے بعد خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ممبئی کے نواحی علاقے ملاڈ گئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملاڈ میں ہی شراب کی ایک دکان سے دیسی شراب خریدی جسے پینے کے بعد ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔
پولیس کے مطابق حالت بگڑنے پر ان افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں اب تک 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ 33 افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں داخل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملاڈ پولیس نے شراب کی دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔غیر قانونی طور پر تیار کی جانی والی دیسی شراب پورے بھارت میں دستیاب ہوتی ہے اور خاصی مقبول بھی ہے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہ غریب اور مزدور لوگ ہوتے ہیں جو لائسنس شدہ دوکانوں میں فروخت ہونے والی شراب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔غیر قانونی طور پر تیار کی جانی والی دیسی شراب پورے بھارت میں دستیاب ہوتی ہے اور خاصی مقبول بھی ہے کیونکہ ایک تو یہ سستی ہوتی ہے اور دوسرے زیادہ نشہ آور بتائی جاتی ہے۔
عموما اس شراب کو زیادہ نشہ آور بنانے کی کوشش میں اس میں کیمیکل ملا دیے جاتے ہیں جو کئی بار جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…