واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایم آر پی کا افتتاح کے موقع پر بتایا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سنٹر قائم کردیا گیا ہے جو یہاں مقیم پاکستانی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ وژن ہے کہ بیرون ممالک مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واشنگٹن میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا قیام وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت نیویارک‘ شکاگو اور لاس اینجلس میں بھی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کے مختلف وفاقی محکموں سے سٹاف لیا جائے گا جن میں ایف بی آر‘ نادرا‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ وزارت مذہبی امور اور دیگر شامل ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں