ماسکو(نیوزڈیسک) روس پاکستان کوچارایم آئی 35ایم لڑاکاہیلی کاپٹرفراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق روسی ملٹری سسٹم اورتیکنیکی تعاون کے ادارے نے انکشاف کیاہے کہ روس کی طرف سے پاکستان کوچارہیلی کاپٹرفراہم کرنے کاایک ڈرافٹ دیاگیاہے۔روس کے آرمزایکسپورٹرنے بتایاکہ پاکستان کویہ ہیلی کاپٹرفراہم کرنے کی ڈیل ہورہی ہے جبکہ اس ڈیل کے بارے میں مزیدبتانے انکارکردیاکہ اس کے خدوخال کیاہونگے،واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کل روس کے دورے پر ہیں،جن کا روس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا اور وہ اپنے دورے کے دوران روس کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد جب پاک فوج کے آرمی چیف روس کے دورے پر ہیں پاک روس تعلقات پر جمی ہوئی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور ایم آئی 35ہیلی کاپٹرز کے علاوہ بھی روس پاکستان کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے جس کے بارے میں تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔