اسلام آباد(نیوزڈیسک)مصر کی افتاء کونسل نے گدھے کو ذبح کرنا یا اس کا گوشت کھانا شرعا حرام قرار دے دےا ہے۔ اس حوالے سے جتنی افواہیں پھیلائی گئی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔افتاء کونسل نے کسی بھی مرحلے پر ایسا کوئی فتویٰ صادر نہیں کیا جس میں گدھے کے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے جائز قرار دیا گیا ہو۔ مصر کی افتائ کونسل نے ماضی کے کئی فتاویٰ میں واضح کیا ہے کہ گدھے کا گوشت انسان کے لیے قطعی حرام ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری افتاء کونسل کو یہ فتویٰ اس لیے صادر کرنا پڑا ہے کیونکہ حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ افواہ پھیلی تھی کہ قاہرہ افتاءکونسل نے گدھے کے گوشت کے جواز کے حق میں کوئی فتویٰ دیا ہے۔ عوام الناس میں پھیلی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے مصری علماء نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی فتویٰ نہیں دیا ہے جس میں گدھے کے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے حلال قرار دیا گیا ہو۔صرف افتاء کونسل ہی نہیں بلکہ مصری وزارت صحت بھی ایکٹ مجریہ 1986ئ میں ذبح حیوانات سے متعلق اپنے فیصلے میں گدھے کے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دے چکی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر سید محمد طنطاوی کا فتویٰ 180 مجریہ 1992ئ ، ڈاکٹر احمد الطیب کا فتویٰ 202 مجریہ 2002 اور ڈاکٹر شوقی علام کا فتویٰ مجریہ 16 جنوری 2014ئ بھی اس پر گواہ ہیں کہ گدھے اس قبیل کے جانوروں کو گوشت کے لیے ذبح کرنا حرام ہے۔ ان تمام فتاویٰ میں کہا گیا ہے کہ احادیث صحیحہ سے گدھے کے گوشت کی حرمت واضح ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے موقع پر پالتو گدھے کے گوشت کو حرام قرار دیا تھا۔ علمائ سلف اور خلف اور جملہ علمائ کا گدھے کے گوشت کی حرمت پر اجماع ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں مصر کے بعض ذرائع ابلاغ میں یہ افواہ پھیلی تھی کہ افتائ کونسل کی جانب سے کوئی فتویٰ جاری ہوا ہے جس میں گدھے کے گوشت کی حلت بیان کی گئی ہے۔ اس افواہ کے بعد نہ صرف افتائ کونسل نے اپنا موقف واضح کیا ہے بلکہ پولیس نے قاہرہ اور الجیزہ سمیت کئی مقامات پر بڑے ہوٹلوں اور ذبحہ خانوں پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ضبط کیا ہے۔پولیس نے کارروائی کے دوران گدھوں کا ایک فارم ہاﺅس بھی پکڑا ہے جس میں 1500 گدھے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ 30 گدھوں کو ذبح حالت میں بھی قبضے میں لیا گیا۔ اس دوران آٹھ قصابوں کو گدھے کا گوشت تیار کرتے، اس کا قیمہ بنا کر فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔الفیوم گورنری میں تلاشی کے دوران ایک دوسرے فارم ہاوس سے 600 زندہ اور 100 مذبوحہ گدھے قبضے میں لے کرفارم کے مالک اور کئی قصابوں کو حراست میں لیا گیا ہے اوران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
گدھے کو ذبح کرنا یا اس کا گوشت کھانا شرعا حرام ہے، مصری افتاء کونسل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری



















































