عدن میں باغیوں کی کمان ایرانی کررہے ہیں ،حوثی جنگجو کا انکشاف

16  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے ہاں یرغمال بنائے گئے ایک حوثی جنگجو نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی یمن کے علاقے عدن میں پانچ اہم ایرانی کمانڈر حوثیوں کی کمان کررہے ہیں۔عرب ٹی وی پورٹ میں بتایا ہے کہ زیرحراست حوثی جنگجو نے دوران تفتیش بتایا کہ عدن ہوائی اڈے پر حوثیوں کی کمان پانچ ایرانی کمانڈر کررہے ہیں ان میں ایک کو ابو زھرائ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ایک مقامی نیوز ویب پورٹل “عدن الغد” کے مطابق مزاحمتی کارکنوں نے مقبل فواد علی مقبل نامی ایک حوثی جنگجو کو حال ہی میں عدن سے حراست میں لیا گےا دوران تفتیش اس نے بتایا کہ ایرانی کمانڈر ایک اجنبی زبان میں بات کرتے ہیںحوثی ملیشیا میں شامل صلاح نامی جنگجو ہی ان کی زبان جانتا ہے۔ وہ ایرانیوں کی ہدایات سن کر ہمیں اس کا ترجمہ کر کے سمجھاتا تھا۔رپورٹ کے مطابق حوثی جنگجو کو عدن ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کے بعد الخضرائ شہر کی طرف جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ وہ اس وقت جنوبی الخضرائ میں مزاحمتی کمیٹی کی تحویل میں ہے۔حوثی شدت پسند کا مزید کہنا ہے کہ جنگ میں شمولیت کے لیے انہیں رقوم دی جاتی ہیں۔ حوثیوں اور سابق صدر علی صالح کی حامی اہم قیادت بھی عدن اور الخضرائ آتی جاتی رہتی ہے۔دوران حراست جنگجو نے بتایا “ہم لوگ تعز شہر میں تھے اورہماری تعداد 25 تھی۔ ہمیں کہا گیا کہ داعشیوں سے لڑنے اور جہاد کے لیے تیار ہوجاﺅ۔ تمہیں اس کے عوض یومیہ 2500 یمنی ریال بھی ملیں گے۔”حوثی جنگجو کا کہنا تھا کہ میں نے خود ہی بغاوت کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ حوثی بے گناہ شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ ہمیں بھی کہا جاتا تھا کہ ہم نہتے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…