اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی کانگریس نے ایران اورامریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے ۔کانگریس میں رائے شماری کے وقت بل کے حق میں 400ووٹ جبکہ مخالفت میں 28ووٹ آئے جس کے بعد امریکی کانگریس کوایران کے ساتھ امریکہ کے طے پاجانے والے جوہری معاہدے میں تبدیلی کاحق حاصل ہوگیاہے جبکہ بل منظوری کے لئے امریکی صدرباراک اومابا کوبھجوادیاہے ۔واضح رہے کہ امریکہ اوریورپی یونین کے ممالک نے ایران پرجوہری توانائی کی افزدوگی کے معاملے پرپابندیاں عائد کررکھی تھیں لیکن بعد اوماباانتظامیہ اورایرانی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایاتھاکہ ایران اپناجوہری پروگرام عالمی معانئے کے لئے کھول دےگاجس کے بعد امریکانے ایران پراقتصادی پابندیاں نرم کردی تھیں اوراس معاہدے پراوباما انتظامیہ کوسخت تنقید کاسامناکرناپڑاتھااورامریکا کے ایران کے ساتھ اس معاہدے پرخلیجی ممالک اورسعودی عرب نے بھی ناراضی کااظہارکیاتھا۔