منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سمندری راستے سے بھارت کا4 ارب ڈالر کا گیس لائن منصوبہ ختم ہوگیا، پاکستان کو بائی پاس کیا گیا تھا ,بھارتی میڈیا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسا کہ1995 میں عمان سے بھارت کو فراہم کرنے کےلئے پائپ لائن منصوبے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، کیونکہ وہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون سے گزرتی ہے۔ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت ساحلی ممالک کو 200ناٹیکل میل تک پانیوں پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔ اگر وہ اپنا حق ثابت کردیں تو 350ناٹیکل میل تک مزید حق مل جاتا ہے۔ دوسرا مسئلہ بھارت کے لئے یہ پیدا ہوا کہ گیس کمپریشن اسٹیشن کو عمانی ساحل سے 300کلومیٹر پر تعمیر کیا جانا تھا، جو پاکستان کی حدود میں ہے جس کے لئے اسلام آباد سے منظوری لینا ضروری ہے7مئی کو ایک ای میل ساﺅتھ ایشیاءگیس انٹر پرائز کی طرف سے کی گئی، جس میں اقوام متحدہ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر جواب مانگا گیا، مگر تاحال بھارت کے متعلقہ اداروں نے اس پر جواب نہیں دیا۔ آئی پی آئی گیس پائپ لائن منصوبے سے2009 میں بھارت سیکورٹی کے مسائل، گیس کی قیمتوں کا تعین اور گیس کے حجم کے ایشو اٹھا کر دستبردار ہوگیا تھاایران نے امریکی دباﺅمیں آنے کا بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے سمندری حدود بڑھانے کے لیے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سمندری حدود میں 50ہزار مربع کلومیٹر اضافہ کردیا تھا۔ پاکستان خطے کا پہلا ملک ہے جس کی سمندری حدود میں اضافہ کیا گیا 2005میں پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے سمندی حدود سے متعلق کمیشن یو این سی ایل او ایس میں 200سے 350بحری میل تک اپنی سمندری حدود میں اضافے کا دعویٰ دائر کیا تھا 4سال بعد اقوام متحدہ نے اسے تسلیم کیا اور اس کا سروے مئی2009 میں کیا گیاجس پر 50کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ سمندی حدود کی توسیع کےلئے تیار کیے جانے والے اس دعوے کی تیاری میں وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی اور بحری جغرافیہ سے متعلق ادارے این آئی او نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کے کمیشن نے پاکستان کی سمندری حدود میں 19مارچ کو 150بحری میل تک اضافے کی منظوری دی۔ سمندری حدود میں اضافے سے پاکستان کو اس علاقے میں موجود سمندری وسائل پر بھی مکمل کنٹرول مل گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…