اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں کشمیری طلبہ پر انتہا پسندوں کے حملوں کیخلاف مظاہرہ

datetime 25  مارچ‬‮  2015 |

سری نگر / جنیوا (نیوز ڈیسک) بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری طلبا پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں کیخلاف سری نگر میں طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما جاوید احمد میر نے کی۔علاوہ ازیں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے ضلع ڈوڈہ میں خودکشی کر لی ہے۔دریں اثنا مقبوضہ جموں وکشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر صدر ممنون حسین کے مسئلہ کشمیر کے بارے بیان کو حوصلہ افزا قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوںیا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق طلبامظاہرین حال ہی میں کانپور کے ایک کالج میں شیوسینا، ا?ر ایس ایس، بجرنگ دل کی طرف سے کشمیری طلبا کو ہراساں کرنے اور ان پر شدید تشدد کرنے کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔
جاوید احمد میر نے کہا کہ کشمیریوں پر تشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ ہوا تو وہ کشمیری طلبا کے ساتھ مل کر ریاست گیر احتجاجی تحریک شروع کرینگے جس کی تمام تر ذمے داری کٹھ پتلی انتظامیہ اور بی جے پی کی حکومت پرعائد ہوگی۔ علاوہ ازیں سی ا?ر پی ایف کے کانسٹیبل سیوک سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹر میں پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔جسکے بعد مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنیوالے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 335 ہوگئی ہے۔
ادھر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 28ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیم شال نے کہا کہ بھارتی فوج خواتین کی بے حرمتی کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ تقریباً 10 ہزار خواتین کواجتماعی بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔ الطاف حسین وانی نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیااور سیکڑوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا۔ کشمیری امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرا?مد کیلیے بھارت پر دباؤ ڈالے گی۔ شبیراحمد شاہ نے واضح کیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور عالمی ادارے ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…