پیرس(نیوز ڈیسک) ارجنٹائن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے دَس افراد میں فرانس کے چوٹی کے تین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فرانس میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ہلاک شدگان میں معروف خاتون کشتی ران فلورنس آرتھو، اولمپک خاتون پیراک کامی موفا اور باکسر الیکسی واسٹین بھی شامل ہیں۔ ان اسٹار کھلاڑیوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت بیونس آئرس سے 1100 کلومیٹر شمال میں واقع لا رِیوخا کے پہاڑی علاقے میں ہوا، جو اپنے خوبصورت مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ مرنے والے افراد ایک فرانسیسی ریئیلٹی شو کی شوٹنگ کے سلسلے میں ارجنٹائن کے اِس دْور دراز علاقے میں گئے ہوئے تھے۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ پیر نو مارچ کی سہ پہر یہ حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹروں پر سوار افراد میں سے کوئی ایک بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ زمین سے بنائی جانے والی غیر پیشہ ورانہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر بظاہر ایک دوسرے کے آگے پیچھے پرواز کر رہے تھے، پھر غالباً اچانک اْن میں سے ایک ہیلی کاپٹر اپنے راستے سے ہَٹ کر دوسرے ہیلی کاپٹر کے سامنے آ گیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر ایک دوسرے سے ٹکرا کر نیچے زمین پر جا گرے۔ فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ”ہمارے ہم وطن فرانسیسیوں کی اچانک موت ہمارے لیے انتہائی اْداسی کا باعث بنی ہے۔” حادثے کی وجہ جاننے کے لیے فرانسیسی تفتیش کار ارجنٹائن روانہ ہو گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود ایک مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ تمام دَس لاشیں ملبے میں سے برآمد کر لی گئی ہیں اور ایک صوبائی دارالحکومت میں لے جائی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کے علاوہ پرائیویٹ ٹی وی چینل ٹی ایف وَن کے ایڈونچر شو ‘ڈراپڈ’ کی عکس بندی میں مصروف کمپنی ‘آلپ ٹی وی’ کے متعدد ارکان بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب اس شو کی عکس بندی منسوخ کر دی گئی ہے اور پورا عملہ فرانس واپس آ رہا ہے۔
ہیلی کاپٹر کا ٹکراؤ، ایک ساتھ تین اسٹار کھلاڑی ہلاک، فرانس میں سوگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
-
2076ء
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
-
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
-
بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
-
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی
-
ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں برقرار، 50 کلو بوری کے تازہ ریٹس جاری
-
بچے بہت پسند ہیں ،ماں نہیں بن سکتی، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد حقیقت بتا دی
-
پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق
-
ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
عمران خان کا سیاسی مستقبل سیل کردیا گیا ہے، منیب فاروق کا دعویٰ
-
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ



















































