ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مودی کے دورہ ارون چل پر چین سخت ناراض،بھارتی سفیر کی طلبی

datetime 22  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔چین کے دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ارون چل پردیش کا دورہ کرنے پر بیجنگ میں بھارت کے سفیر کو طلب کر کے اس دورے کی مذمت کی ہے۔چین اور بھارت کے درمیان ارون چل پردیش کے سرحدی علاقے پر تنازع چل رہا ہے۔چین کا دعویٰ ہے کہ ارون چل پردیش کا 84 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ تبت کا حصہ ہے۔مودی نے گذشتہ دنوں ارون چل پردیش کے ریاست بننے کے 28 سال مکمل ہونے پر ریلوے لائن کا افتتاح کیا اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لگانے کا اعلان کیا تھا۔چین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شام ان کے نائب وزیر خارجہ نے چین میں بھارتی سفیر اشوک کنتھا کو طلب کیا۔چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے اس دورے پر ’شدید ناراضی اور مخالفت‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے چین کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔چین کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کو اہمیت دیتا ہے۔بیجنگ نے نئی دہلی سے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی اقدام نہ کرے جو طرفہ تعلقات کو پیچیدہ بنا دے اور اسے تمام مسائل دو طرفہ مذاکرات سے حل کرنے پر توجہ رکھنی چاہیے۔چین اور بھارت کے درمیان سنہ 1962 میں ایک مختصر مگر خونی لڑائی ہو چکی ہے۔دونوں ممالک نے سنہ 1996 میں لائن آف کنٹرول کو تسلیم کرتے ہوئے اس تنازعے پر مذاکرات بھی شروع کیے تھے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…