نئی دلی میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ افسر کی طرف سے ایک پریزنٹیشن کے دوران جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت مشتعل ہو گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے دار کی طرف سے بھارت میں صفائی ستھرائی کے بارے میں واٹر سمٹ میں پیش کئے گئے ایک نقشے میں جموں وکشمیر جس پر بھارت نے غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے عہدے دار نے ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم واٹر ایڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ”انڈیا واش سمٹ “ کے افتتاحی سیشن میں یہ نقشہ پیش کیا ۔ این جی او دنیا کے غریب ترین ممالک میں صاف پانی ،حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ افتتاحی سیشن بھارت کے بیوروکریٹس، سماجی کارکنوں، ماہرین تعلیم اور بینک کے نمائندے شامل تھے۔Coatesنے بھارت کے دیہی ترقی کے وزیر چوہدری بریندر سنگھ کی آمد سے چند منٹ قبل اپنی پریزنٹیشن مکمل کی ۔بریندر سنگھ نے تین روز سمٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر عالمی ادارے کے اعلیٰ عہدے دار سمیت بہت سے مندوبین بھی موجود تھے ۔