جنگجو تنظیم داعش نے یرغمال امریکی خاتون کو قتل کردیا

10  فروری‬‮  2015

واشنگٹن – امریکا نے جنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں یرغمال امریکی خاتون کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نےجنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں یرغمال خاتون شہری کائلا موئیلر کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں خاتون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کائلا موئیلر نے امریکا کے صحیح تشخص کی نمائندگی کی ہے تاہم امریکا ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹھہرے میں ضرور لائے گا۔ واضح رہے کہ خاتون امریکی شہری شام میں امدادی کارکن کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی جہاں اگست 2013 میں جنگجو تنظیم داعش نے اسے شام کے شہر حلب سے اغوا کرلیا تھا اور رہائی کے عوض 7 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…