امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے‘ انٹرویو
دمشق – شام کے صدر بشار الاسد نے داعش کے خلاف فضائی حملوں میں امریکی اتہاد کا حصہ بننے کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو داعش کے خلاف فصائی حملوں میں امریکی اتہاد کا حصہ ہیں اور نہ ہی مستقبل میں بننے کا ارادہ ہے کیونکہ ہم کبھی بھی ایک ایسے ملک کے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جو دہشتگردی کو معاونت فراہم کر رہا ہو انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف ہم دیگر ممالک کیساتھ تو اتہاد کر سکتے ہیں تاہم امریکہ کیساتھ اس بارے میں بات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش باغی عراق اور شام کے صرف چند حصوں پر قابض ہیں اور انہیں کنٹرول کرنا کوئی مشکل نہیں بلکہ اس کے لئے ہمیں قومی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
داعش کے خلاف فضائی حملوں میں امریکی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ بشار الاسد
10
فروری 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں