ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

عام آدمی پارٹی کی جیت، پارٹی دفتر کے باہر بھرپور جشن

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگریس کا بدترین شکست پر احتجاج مودی سرکار نے شکست کو تسلیم کرلیا،
دہلی انتخابات میں اپنے پارٹی نشان کی طرح عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیر دی جوں جوں نتائج سامنے آتے آگئے کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا گیا، بڑی تعداد میں کارکنا ن دفتر کے باہر جمع ہوگئے اور جشن منایا مٹھائیاں تقسیم کی گئی
دہلی – دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت، پارٹی دفتر کے باہر بھرپور جشن کا سماں ہے۔ کانگریس کا بدترین شکست پر احتجاج مودی سرکار نے شکست کو تسلیم کرلیا۔ اروند کیجروال کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد بھی دی۔دہلی انتخابات میں کانگریس کے بڑے بڑے لیڈروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بی جے پی کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے عام آدمی پارٹی نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ دہلی انتخابات میں اپنے پارٹی نشان کی طرح عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیر دی جوں جوں نتائج سامنے آتے آگئے کارکنوں کا جوش وخروش بڑھتا گیا۔ بڑی تعداد میں کارکنا ن دفتر کے باہر جمع ہوگئے اور جشن منایا مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔اروند کیجر وال نے کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا عزم دھرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کی فتح ہے اور ہم جانتے تھے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اروند کیجروال کو ٹیلی فون کیا اور جیت کی مبارکباد اور چائے کی دعوت دی ساتھ ہی دہلی کی ترقی کے لئے مرکز میں مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرادی۔ کرن بیدی نے بھی ارووند کیجرووال کو جیت پر مبارکباد دی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے نتائج پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ان نتائج پر یقین نہیں کرتے ہیں اگر یہ نتائج سچ ہوتے ہیں تو یہ کانگریس کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔ کانگریس کے کارکن دہلی میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوگئے اور بدترین شکست پراحتجاج کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…