دبئی سٹی – دبئی کے نیچرالائزیشن اینڈ ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے کوئی بھی نئی ویزا فائل کھولنے کے لئے مطلوبہ فیس میں 220درہم (تقریباً 6000پاکستانی روپے) کا اضافہ کردیا ہے جو کہ متحدہ امارات کی تمام ریاستوں میں نافذ العمل ہوگا۔ مزید پڑھیں:سعودی بادشاہ کا عدل، یمنی کو سچا، شہری کو جھوٹا قرار دے کر تھپڑ ماردیا محکمے کے سینئر افسر نے نیوز ویب سائٹ 148ایمریٹس 247147 کو بتایا کہ فیس میں اضافے کا اطلاق یو اے ای کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں پر بھی ہوگا۔ کسی بھی غیر ملکی کو سپانسر کرنے کے لئے اضافی فیس ادا کرنا بھی لازمی ہوگی۔ اس اضافے کا اطلاق گھریلو ملازمین کی سپانسر شپ پر بھی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافی فیس ہے یعنی پہلے سے رائج فیسوں کا ادا کرنا بھی ضروری ہوگا۔