اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ناخن کٹر ہر گھر میں عام طور پر استعمال ہونے والا ایک ضروری آلہ ہے، جسے ہم صفائی اور حفظانِ صحت کے لیے ناخن تراشنے میں استعمال کرتے ہیں۔اکثر افراد نے دیکھا ہوگا کہ ناخن کٹر کے نچلے حصے میں ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگوں کو اس کے مقصد کا علم نہیں ہوتا۔یہ سوراخ ناخن کاٹنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا، بلکہ اس کا ایک اور مفید استعمال ہے جس سے عام لوگ لاعلم ہوتے ہیں۔
اس سوراخ کو عموماً کسی کی چین یا دھاگے وغیرہ کے ذریعے کسی جگہ سے باندھا جا سکتا ہے، تاکہ ناخن کٹر محفوظ رہے اور کہیں گم نہ ہو۔ اس طریقے سے نہ صرف اس کی حفاظت ممکن ہے بلکہ ضرورت کے وقت اسے آسانی سے تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔