منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

جہیز میں 500 گائیں اور مہنگی گاڑی دیں، خاتون کے لیے 2 دلہے آ گئے

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(این این آئی)سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں افریقی ملک سے ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔افریقی میڈیا کے مطابق افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں خاتون کی جانب سے شادی کے حوالے سے دلچسپ ذکر کیا۔جس کے بعد خاتون سے شادی کے خواہش مند 2 افراد سامنے آئے، دونوں افراد کی جانب سے خاتون کو شادی کا پروپوزل بھی بھجوایا گیا ہے۔تاہم پہلے نوجوان نے پروپوزل کے ساتھ جہیز کا بھی ذکر کیا ہے، پہلے امیدوار کی جانب سے خاتون کو جہیز میں 105 گائیں اور مقامی کرنسی کے مطابق 2 اعشاریہ 6 ملین کینئین کرنسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی اتھیاک دا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔پہلے امیدوار کی جانب سے نہ صرف جہیز میں گائیں کی آفر کی گئی بلکہ ساتھ ہی روایتی شادی دھوم دھام سے کرنے کا بھی اعلان کیا۔تاہم دوسرے امیدوار کی جانب سے تاحال جہیز سمیت شادی سے متعلق کوئی آفر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کینئین سوشل میڈیا پر دوسرے امیدوار سے متعلق افواہ گرم ہے۔

جس کے مطابق دوسرا امیدوار پہلے امیدوار سے کہیں زیادہ یعنی 350 گائیں اور ایک ٹویوٹا وی 6 دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔جبکہ نوجوان لڑکی کی فیملی کے لیے 4 بیڈ روم والا گھر بھی بنا کر دیگا، تاہم فیصلہ ریاست جنگلئی کے کیٹل فارم میں ہوگا۔واضح رہے افریقہ کی جیینگ ثقافت میں جہیز کو خاص مقام حاصل ہے، جہاں جہیز میں 500 سے زائد گائیں دینے اور زیادہ سے زیادہ رقم دینے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…