بھارتی بزنس مین نے بریانی کیلئے خودکشی منسوخ کردی

24  جنوری‬‮  2024

کولکتہ(این این آئی)حالات سے پریشان ہوکر خود کشی کا ارادہ کرنے والے کی راہ میں بظاہر کوئی مزاحم نہیں ہوسکتا مگر انسان پھر انسان ہے، وہ کچھ بھی کرسکتا۔ حتیٰ کہ کبھی کبھی محض ایک پلیٹ بریانی بھی مرنے کے فیصلے اور ارادے پر غالب آسکتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک بزنس مین حالات سے تنگ آکر خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھ گیا۔یہ تماشا دیکھنے کے لیے پل کے پاس سیکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔

مگر اسے نفسیات مار ماری گئی اور ایک پلیٹ یربانی کا لالچ دے کر نیچے اترنے پر مجبور کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ چالیس سالہ بزنس مین کے خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے سے وہاں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔پل سے اترنے کے بعد بریانی کھاتے ہوئے بزنس مین نے بتایا کہ وہ کاروباری حالات سے پریشان ہے اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…