خزانے سے متعلق خواب نے 71 سالہ شہری کی جان لے لی

18  جنوری‬‮  2024

میناس جیرائس(این این آئی)کچن کے نیچے دفن شدہ خزانے کے بارے میں خواب دیکھنے والا برازیلین شہری اپنے ہی ہاتھوں کھودے گئے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی میونسپلٹی اپاٹینگا سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ جوا پیمنٹا نے خواب دیکھا تھا کہ ان کے گھر کے باورچی خانے کے زیرِ زمین بہت سا سونا دفن ہے جسے پانے کیلئے انہوں نے وہاں گڑھا کھودنے کا فیصلہ کیا۔جوا پیمنٹا نے اپنے خواب کے بارے میں ایک پڑوس فیملی کو بھی آگاہ کیا۔

پہلے پہل پڑوسیوں نے ان کی بات کا مذاق اڑایا تاہم جوا پیمینٹا آخر میں انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہاں تک پڑوسیوں نے کھدائی میں ان کی مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔دونوں گھرانوں نے مل کر جوا پیمنٹا کے کچن کی زمین کو کھودنا شروع کیا اور آخر کار 40 میٹر گہرا گڑھا کھود دیا، جوا پیمنٹا رسیوں کی مدد سے سونا تلاش کرنے کیلئے نیچے اترے، تاہم بدقسمتی سے خزانے کی تلاش ان کی موت پر منتج ہوئی۔71 سالہ جوا پیمنٹا 40 میٹر گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے جب ایک حادثے کے باعث وہ بلندی سے گڑھے میں ہی گر گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…