منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دبئی سے آنیوالی خاتون کے 96 لاکھ کے آئی فون، میک بکس ضبط

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)دبئی سے کراچی پہنچی ایک خاتون کا 96 لاکھ روپے مالیت کا سامان کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانکس کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

خاتون مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھیں۔کسٹم کلیکٹریٹ کے انٹر نیشنل ارائیول پر تعینات عملے نے خاتون مسافر کو گرین چینل پر روکا، خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4 عدد قیمتی آئی فون، 2 میک بکس، 8 قیمتی اسمارٹ واچز، 25 قیمتی ہینڈ بیگز، کاسمیٹک کا قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا، تمام سامان کی مالیت 96 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…