پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یروشلم میں تقریباً تین ہزار سال قدیم شاندار محل کی دریافت

datetime 5  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(این این آئی)پتھر سے بنی باقیات جس پر انتہائی نفاست سے نقش نگاری کا کام ہوا ہے اور چند دیگر باقیات جو کہ اسی محل کی عمارت سے تعلق رکھتے تھے، ان کی دریافت یروشلم کے ‘اولڈ ٹان’ حصے سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئی۔ماہر آثار قدیمہ نے کہاہے کہ یہ باقیات بہت’

سلیقے اور صفائی سے دفنائی ہوئی تھی لیکن انھیں سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں کیا گیا تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہیہ محل آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ علاقہ جہاں سے یہ دریافت ہوئی ہے اب یروشلم کا مشرقی تالپیوت کا علاقہ ہے۔ اس دریافت میں ماہرین کو پتھر سے بنی ہوئی تین باقیات بھی ملیں جو کہ محل کے ستونوں کے اوپر نصب ہوتی تھی اور اس کے علاوہ کھڑکیوں کی بیش قیمت چوکھٹیں بھی ملیں۔اسرائیل کے محکمہ آثارِ قدیمہ کا کہنا تھا کہ انھیں ستونوں پر نصب کیے جانے والے پتھروں کی باقیات کی دریافت پر ‘حیرانی’ ہوئی ہے کہ کتنی صفائی سے ایک دوسرے کے اوپر رکھی ہوئی تھیں۔کھدائی کے منصوبے کے سربراہ پروفیسر یاکوو بلیگ نے کہاکہ ابھی اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ان باقیات کو کس نے چھپایا تھا اور کیوںلیکن ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس بات کا کھوج لگائیں۔پروفیسر بلیگ کا کہنا تھا کہہ یہ عالیشان عمارت بابلون کی یروشلم پر 586 قبل مسیح میں چڑھائی میں تباہ ہو گئی تھی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…