فوٹو گرافر نے گھر کو ہی کیمرے میں بدل ڈالا

16  جولائی  2020

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے رہائشی ایک ماہر فوٹو گرافر کو فوٹو گرافی کا اس حد تک شوق تھا کہ اس نے اپنا گھر بالکل کیمرے کی طرح کا بنوالیا اور اپنے بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈ ز پر رکھ دیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر بیلگام کے رہائشی

’روی ہونگل‘ بھارت کے مشہور فوٹوگرافر ہیں، انہیں عکس بندی اور کیمروں کا اس حد تک شوق ہے کہ انہوں نے اپنا تین منزلہ گھر بالکل کیمرے کی طرح کا بنوایا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈز ’کینن، نیکون اور ایپسن‘ پر رکھے ہیں۔کہ روی ہونگل نے اپنے اندر موجود عکس بندی کے جنون کو دنیا کے سامنے ظاہر کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے تین منزلہ قیمتی گھر کو ایک پرانے کیمرے کی طرز پر بنایا ہے جس پر کافی رقم خرچ کی گئی۔روی ہونگل کے گھر کی کھڑکیاں کیمرہ لینس کی طرح ہیں جبکہ سامنے کی طرف فلیش بھی بنایا گیا ہے اور ساتھ میں ایک ایس ڈی کارڈ نما تعمیر بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مکان کے عین سامنے والے حصے پر فلم رول کی شکل کا ایک خوبصورت ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔بھارت: ایک شخص نیاپنا گھر کیمرہ بنا لیا،روی ہونگل نے اپنے گھر کے عین اوپر انگریزی میں لفظ ’کلک‘ کندہ ہے۔انہوں نے اپنے اسٹوڈیو کا نام اپنی بیوی ’رانی‘ کے نام پر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈ ز’کینن، نیکون اور ایپسن‘ پر رکھے ہیں۔ روی کے گھر کے قریب سے گزرنے والے افراد وہاں رْک کر ان کا گھر لازمی دیکھتے ہیں، یہ بھورے رنگ کا ایک دلفریب اور شاندار مکان ہے اور اس کی شکل عین ایک پرانے کیمرے جیسی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…