کرونا سے بچائو کیلئے سانپ اور مگرمچھ کی کھال سے کیا چیز تیار کر لی گئی، امریکن کمپنی نے اعلان کر دیا

26  اپریل‬‮  2020

فلوریڈا(این این آئی )عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پوری دنیا میں کو فیس ماسک کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سے ممالک کو ماسک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔فیس ماسک کی مانگ میں اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بے شمار کمپنیوں کی جانب سے اب اس فیس ماسک میں جدت لائی جا رہی ہے جو کہ دنیا بھر میں مقبول بھی ہو رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ہو بہو چہرے کے جیسا فیس ماسک بھی ایجاد کیا گیا تھا جب کہ کئی کمپنیوں کی جانب سے برائیڈل فیس ماسک کی بھی پیشکش کی گئی تھی جب کہ فیس شیلڈ ماسک بھی کافی مقبول ہوئے تھے۔لیکن اب امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کی جانب سے کووڈ19 فیس ماسک کو سانپ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس سے آپ کورونا وائرس سے تو نہیں بچ سکتے لیکن اسے فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔آل امریکن گیٹر نامی کمپنی سانپ اور مگر مچھ کی جلد سے مختلف مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے جس کی جانب سے اب سانپ کی کھال سے فیس ماسک تیار کیا گیا جس میں این 95 ماسک کی طرح فلٹر بھی لگا ہوا ہے۔اس ضمن میں کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ عالمی وبا کب تک رہے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ پہننا چاہتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے سانپ کی کھال سے بنا فیس ماسک 90 ڈالر جب کہ مگر مچھ کی کھال سے بنا فیس ماسک 120 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…